الخدمت مواخات پروگرام کے اجراء کا بنیادی مقصد غریب اورہنرمند افراد کو بلا سود قرضوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہونے کے بعد اپنی اور  اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ بلا سود قرضوں کے ذریعے با صلاحیت افراد باعزت روزگار شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے جاری کاروبار کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ مواخات پروگرام مواخات مدینہ کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہےجس سے معاشرےمیں موجود نظر انداز شدہ افراد کو اپنی معاشی بحالی کا بھرپور موقع ملتا ہے۔

چھوٹے قرضہ جات

چھوٹے قرضہ جات کے ذریعے ضرورت مند افراد اپنی معاشی اور سماجی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ تمام قرضہ جات بلا سود ہوتے ہیں اور قرضہ حاصل کرنے والے افراد کو صرف قرضہ کی طے شدہ رقم ہی مقررہ وقت میں واپس لوٹانا ہوتی ہے۔ مواخات بروکرام کسی قسم کے اضافی اخراجات کا بھی مطالبہ نہیں کرتا۔

لبریشن لون

لبریشن لون کا مقصد قرضوں تلے دبے افراد کی امداد کرنا ہے۔ مواخات پروگرام قرضہ حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد کو نقد رقوم فراہم کرتا ہےجبکہ لبریشن لون کے تحت کسی قسم کا سود ادا نہ کیا جاتا۔ قرضہ جات حاصل کرنے والے افراد قرضہ کی رقوم طے شدہ وقت میں واپس لوٹانے کے پابند ہوتے ہیں۔