web temp 72dp

الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت سی۔پی۔آر۔ٹی اوریو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے سبزہ زار میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے سپورٹس گالا کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ اور یو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے سبزہ زار میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔سپورٹس گالا میں الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر علی رضا، الخدمت پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا عثمان ودود ، سی۔پی۔آر۔ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد، الخدمت پنجاب کے جنرل مینجراطہر پیرزادہ،الخدمت ایجوکیشن پروگرام سے علی ارسلان، لاہور میں الخدمت کے تمام چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز سے سٹریٹ چلڈرن سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹریٹ چلڈرن کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے سٹریٹ چلڈرن کوصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع میسر آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 17چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکام کررہے ہیں، جن میں سے پنجاب میں 09، خیبر پختونخواہمیں 6 اور بلوچستان میں 2سنٹر زقائم کئے جا چکے ہیں۔ ان سنٹرز میں مجموعی طور پر700 بچے زیرِ تعلیم ہیں جبکہ قریباََ250سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں سپورٹس کٹس،شیلڈزاور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>