web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا

الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر(ر) عبدالجبار، جنرل مینجرپروگرامز سفیان احمد خان، آرفن فیملی سپورٹ پروگرام سے عظیم شہزاد سمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔اجلاس میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی 2016ء کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 8065 یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو درپیش مسائل، ان کے حقوق اور من حیث القوم ذمہ داری کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کررہی ہے۔ والد کی شفقت سے محروم ایسے مستحق بچے جواپنی والدہ یا کسی اور سرپرست کے پاس رہ رہے ہیں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی تعلیم،خوراک ، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے ملک بھر میں مثالی تربیتی مراکزقائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے سرپرست کے لئے بھی مرحلہ وار خصوصی تربیتی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچے کو گھر میں بھی بہتر تربیت اور ماحول میسر ہو۔ بریگیڈیئر(ر) عبدالجبار نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2016ء تک 7663یتیم بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، 47 ریجنل کلسٹرز میں تقسیم یتیم بچوں کی موجودہ تعداد 8065 ہوچکی ہے ۔ رواں سال کے اختتام تک 10ہزار یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ اب تک 44 مثالی تربیتی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک 120مراکز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>