20726970_1489698611096660_1144160226_o

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

خیبر پختونخوا: الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ایجوکیشن پروگرام کے تحت چلنے والے سکولوں کے میٹرک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم مظفر سعید تھے جبکہ صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کی۔ اس کے علاوہ الخدمت خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص سمیت دیگر مرکزی و ریجنل ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ 20 سکولوں کے 154 طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور معززین علاقہ نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ بچوں نے اسٹیج پر مخلتف ٹیبلوز پیش کئے جبکہ اختتام پر بچوں اور ان کے والدین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>