web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل کے تعاون سے 500مسیحی خاندانوں میں گرم کپڑوں اور راشن پیکجز پر مشتمل کرسمس تحائف تقسیم کئے

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت کرسمس کی مناسبت سے ٹاؤن شپ کے مقامی سکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں الخدمت فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل کے تعاون سے 500مسیحی خاندانوں میں گرم کپڑوں اور راشن پیکجز پر مشتمل کرسمس تحائف تقسیم کئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے جبکہ صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملی اتحاداور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے انسانیت کی بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب خدمت کرکے عظیم مثال قائم کی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ خدمت خلق کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہو۔خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ایسے لوگ جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم رہ گئے ہیں ہمیں انکی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے۔ تقریب میں مسیحی مردو خواتین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>