25

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے زیر اہتمام مختلف جامعات سے الخدمت رضاکاران کے لئے ٹاؤن شپ کے مقامی سکول میں وولنٹیرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے زیر اہتمام مختلف جامعات سے الخدمت رضاکاران کے لئے ٹاؤن شپ کے مقامی سکول میں وولنٹیرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وومن ونگ کی صدر طلعت ظہیر نے کی جبکہ نائب صدر شہناز بقائی،جنرل سیکرٹری کلثوم رانجھا،اسسٹنٹ سیکرٹری شبنم شعیب اور نزہت رانا سمیت مختلف جامعات سے سینکڑوں الخدمت رضاکاران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر نامور موٹیویشنل اسپیکر زبیر منصوری نے طالبات کو وولنٹیرازم کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اوربتایا کہ بحیثیت طالب علم ہم پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور وہ کس طرح اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے خدمت خلق کی سرگرمیاں سرانجام دے سکتی ہیں۔ کلثوم رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وومن ونگ مختلف شعبوں میں خدمت خلق کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں وولنٹیرازم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے۔اس وقت الخدمت وومن ونگ کے ساتھ مختلف جامعات کی سینکڑوں طالبات رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اب ان رضاکاران کو مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے جو الخدمت کے مختلف پروگرامات میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔تمام نوجوان نسل کو چاہیئے کہ وہ خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>