webSri

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا دو رکنی وفد سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا

کولمبو: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا دو رکنی وفد سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور وہاں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگائے گا اور وہاں کی جانے والے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔ جس کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ اور ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن سری لنکا کی مقامی رفاعی تنظیم ایس۔ایف۔آر۔ڈی کے تعاون سے متاثرین میں امدادی سامان ادویات، خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی تاریخ میں گذشتہ 14 سالوں میں آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے جس کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>