web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضاکار پروگرام کے تحت دوسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر الخدمت یوتھ ایمبسڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضاکار پروگرام کے تحت دوسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر الخدمت یوتھ ایمبسڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال، جنرل مینجر پروگرامز سفیان احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ محمد عبدالشکور نے یوتھ ایمبسڈرز کو عظیم الشان تقریب کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ یوتھ ایمبسڈرز الخدمت کا ہر اول دستہ ہیں اور ان کی شب و روز محنت ہی ہے جس کی بدولت ہم اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیئے اور امید کرتے ہیں کہ اگلے سال بھی ایسا ہی جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>