1

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت چلنے والے یتیم بچوں کے اقامتی ادارے”آغوش الخدمت شیخوپورہ“کا افتتاح کر دیا گیا۔

شیخوپورہ:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت چلنے والے یتیم بچوں کے اقامتی ادارے”آغوش الخدمت شیخوپورہ“کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمانا ن میں الخدمت فاؤُنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،ایف۔او۔ایف۔امریکہ کے صدر مشتاق احمد جاوید،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمد شفیق چوہدری،اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، معروف صحافی و کالم نگار حفیظ اللہ خان نیازی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ آغوش الخدمت شیخوپورہ کا قیام یتیم بچوں کے لئے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ملک بھر میں قائم آغوش سنٹرز میں یتیم بچوں، بچیوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔آغوش شیخوپورہ معروف سماجی شخصیت شیخ محمد افضل کی جانب سے عطیہ کردہ 17ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں 200 یتیم بچوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت 60بچے داخل ہوچکے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ”کفالت یتامی پروگرام“ کے تحت اس وقت الخدمت آغوش سینٹرزاسلام آباد(گرلز)، اٹک،راولپنڈی، راولاکوٹ، باغ،پشاور، مانسہرہ اور شیخوپورہ میں 609 بچے قیام پذیر ہیں جبکہ ان سنٹرز میں مجموعی طور پر 790یتیم بچوں کی گنجائش موجود ہے۔اسی طرح آغوش سنٹرز مری، کراچی،گوجرانوالہ اور دیرکے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں مجموعی طور پر820بچوں کی گنجائش ہوگی۔مشتاق احمد جاوید نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم ملکر یتیم اور بے آسرابچوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنا چاہیئے انھوں نے آئندہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر یتیم اور بے سہارا بچوں کی فلاح و بہبود جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جنھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اختتام پر معزز مہمانان کو یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔الخدمت کے میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>