G

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال کا دورہ ترکی، ترکی کی معاون سماجی تنظیموں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال نے ترکی کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انھوں نے ترکی میں معاون رفاعی تنظیموں یاردملی، دیانت فاؤنڈیشن، فیما، یو۔این۔آئی۔ڈبلیو، بسیرفاؤنڈیشن،IYILIKDER اور اہلاس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے شاہد اقبال نے کہا کہ الخدمت بین الاقوامی برادرسماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔اس دورے کا مقصدبھی دنیا بھر میں خدمت خلق میں کوشاں ترکی کی ان معاون رفاعی تنظیموں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیناتھا ۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث لائے گئے اور آئندہ بھی خدمت خلق کے اس عظیم کام کو اسی طرح ملکر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ان رفاعی اداروں کی مدد سے نہ صرف دنیا بھر کے مظلوم اور مجبور انسانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے بلکہ یہ تنظیمیں پاکستان میں بھی الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے دکھی انسانیت کے لئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔مظلوم شامی اورروہنگیا مسلمانوں کا معاملہ ہو یا پھر سری لنکا میں بدترین سیلاب الخدمت فاؤنڈیشن کو ہر موقع پر ان برادر تنظیموں کا تعاون حاصل رہا ہے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>