5

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اسلام آباد میں منعقدہ ڈونر کانفرنس کا انعقاد،تقریب کے مہمانِ خصوصی نامورانٹرنیشنل کرکٹ امپائر علیم ڈار نے دس لاکھ روپے عطیہ کئے

اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ کمپین 2017 کے سلسلے میں اسلام آباد میں چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر علیم ڈاراورالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد عبدالشکورتھےجبکہ الخدمت کے ریجنل ذمہ داران سمیت معروف سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے تقریب کے آغاز میں الخدمت کے ملک بھر میں جاری ساتوں پروگرامات کی تفصیل بیان کی۔تقریب میں شرکا نے دل کھول کر عطیات دیئے جس کے بعد مجموعی طور پر 5.6 ملین روپے کی خطیر رقم اکٹھی ہوئی۔علیم ڈار نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا،اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی نیلامی کے لئے پیش کی جسے حاضرین میں موجود ایک شخص نے 6 لاکھ روپے کی بولی دے کر خریدا۔تقریب کے اختتام میں مہمانان اور شرکا میں سوینئر پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7200 یتیم بچوں کی ان کے گھروں اور اپنے 8 آغوش سنٹرز میں کفالت کررہی ہے۔اس کے علاوہ 4 مزید آغوش سنٹرز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 6 سنٹرز منصوبے کا حصہ ہیں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>