1

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سٹریٹ چلڈرن کا عالمی دن منایا گیا،الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر میں تقریب اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

لاہور:الخدمت فاؤنڈیشن اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹراینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ کے تعاون سے سٹریٹ چلڈرن کا عالمی دن منایا گیا۔الخدمت کے تحت اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کی ایک تقریب الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر سبزہ زار میں بھی منعقد کی گئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، سی۔پی۔آر۔ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد،الخدمت چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ پنجاب کے ڈائریکٹر رانا عثمان اورالخدمت کے ایجوکیشن پروگرام سے علی ارسلان،جامعات پنجاب کے طلبہ و طالبات سمیت سٹریٹ چلڈرن نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد جمیل راشد نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بے گھربچوں کے حقوق کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے محفوظ مستقبل کویقینی بنایا جاسکے۔الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 12چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکام کررہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 550 بچے زیرِ تعلیم ہیں جبکہ قریباََ150سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے تحت پنجاب میں 6، خیبر پختونخواہمیں 4 اور بلوچستان میں 2سنٹر زقائم کئے جا چکے ہیں۔تقریب میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں بچوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>