1

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گوجرانوالہ میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

گوجرانوالہ: الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ملک بھر میں جاری الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے لئے گوجرانوالہ میں چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں الخدمت کے مرکزی و ریجنل ذمہ داران، سماجی و کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور مزاحیہ شاعر انور مسعود تھے جبکہ صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبداالشکور نے کی۔
تقریب کے آغاز میں محمد عبدالشکور نے الخدمت کے ملک بھر میں جاری ساتوں پروگراموں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں مہمانان کو سوینئر بھی پیش کئے گئے۔ اس تقریب میں اہلِ گوجرانوالہ نے دل کھول کر عطیات دیئے جس کے بعد 21 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے ہوئے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>