Webbb

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے حب میں آنےوالے حالیہ سیلاب کے موقع پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا

لاہور( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام کے تحت حب میں سیلاب سے متاثرہ علاقے پتھر کالونی اور اور گڈانی کے علاقے ڈکار زئی گوٹھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں خوراک اور پینے کا صاف پانی بھی تقسیم کیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے سیلاب سے 14قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام کے تحت سیلاب کے پہلے روز سے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیاگیا تھاجبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور خوراک کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بھی قلت کے باعث بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے بور نگ کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اورسیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں تاکہ نقصانات کا درست اندازہ لگانے کے بعد امدادی کاموں کو مزیدموثر طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>