webSri

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارپروگرام اور مختلف یوتھ سوسائیٹیز کے باہمی اشتراک سے ٹاؤن شپ میں افطار ڈنر کا اہتمام،سینکڑوںیتیم بچوں اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے معمر افراد میں کپڑے اور عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارپروگرام اور مختلف یوتھ سوسائیٹیز کے اشتراک سے ٹاؤن شپ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں یتیم بچوں، اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے معمر افراد،الخدمت کے ذمہ داران اور مختلف یونیورسٹیز کی یوتھ سوسائیٹیزکے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور تھے جبکہ ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل ڈاکٹر حسن مبین عالم، شیخ زید ہسپتال کی فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد عالم، کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ حزیر اعوان نے بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا سب سے توجہ طلب طبقہ ہیں۔ان کو بوجھ سمجھنا اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا کوئی بھی معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا۔الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے اس محروم طبقے کی کفالت اور فلاح و بہبود کا جذبہ لئے میدان عمل میں کوشاں رہی ہے۔ایسی تقریبات کا مقصد ان کو رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نوجوانوں کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور آج مختلف یوتھ سوسائیٹیز کاالخدمت کے ساتھ ملکر اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے ہمارے نوجوان خدمت خلق کے کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پریتیم بچوں اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد میں عیدی، کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔جبکہ آسمانی لالٹینیں بھی ہوا میں چھوڑی گئیں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>