16

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کے لواحقین کے لئے قائم کردہ دفتر استقبالیہ و انتظار گاہ کا افتتاح کردیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کے لواحقین کے لئے قائم کردہ دفتر استقبالیہ و انتظار گاہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس حوالے سے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے افتتاح کیا۔ جبکہ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت چوہدری اعجاز اصغر،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد وِرک،جیل انتظامیہ اور دیگر الخدمت ذمہ داران بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے دیگر شعبوں میں خدمات کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قید اسیران کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔اب تک ملک بھرکی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپس، ہائی جین کٹس کی تقسیم،بیت الخلاء کی تعمیر، نکاسی آب کا نظام اورقیدیوں کے لواحقین کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے آٹو رکشوں کی فراہمی کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ اس سے پہلے قیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والوں کے لئے مناسب انتظار گاہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا تھا، انتظار گاہ کی تعمیر سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے جس لئے ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے بے حد مشکور ہیں۔ الخدمت کی اسیران کے لئے جاری خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان قیدیوں کو مناسب دیکھ بھال اور توجہ سے جرائم کی دنیا سے باہر نکال کر معاشرے کا ایک مفید رکن بنانے میں مدد ملے گی۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>