IMG-20171125-WA0079

الخدمت فاؤنڈیشن کے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا

الخدمت فاؤنڈیشن کے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور، سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز میاں بابر حمیداور احمد جمیل راشد،سیکرٹری فنانس مرزا منور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال، الخدمت وومن ونگ سے نویدہ انیس اور کلثوم رانجھا سمیت ملک بھر سے ریجنل صدور نے شرکت کی۔اس موقع پر اگلے تین سال کے لئے ریجنل صدور کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق راؤ محمد ظفر الخدمت پنجاب، خالد وقاص خیبرپختونخوا، ڈاکٹر سید تبسم جعفری سندھ، ڈاکٹر ریاض آزاد کشمیر، حبیب الرحمٰن گلگت بلتستان، انجینئر سلیم اظہرکراچی، انجینئر جمیل احمد کرد کوئٹہ اور عبدالوہاب بلوچ مکران ریجن کے صدر ہوں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤندیشن معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے کوشاں ہے اور ملک میں یہ تبدیلیاں تب ہی آسکتی ہیں جب ہمارے جذبے سچے ہوں اور ہم رضائے الہیٰ کی خاطر دوسروں کو اپنی ذات سے فائدہ پہنچانے کے لئے پرعزم ہوں۔انھوں نے نئے منتخب صدور کو مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الخدمت کے مشن کو پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالتِ یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات پروگرام سمیت ریسورس اینڈ موبلائزیشن ، میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ، ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ ، فنانس اینڈ اکاؤنٹ اور والنٹئیرز مینجمنٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>