web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ٖڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ٖڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اہمیت، ملکی ترقی اور ماشی خوشحالی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق اور دیگر سماجی خدمات سرانجام دینے پر بھی زور دیا اور اس ضمن میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں جاری دکھی انسانیت کے لئے جاری خدمات بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اختتام پر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سوال و جواب سیشن میں طلبہ کے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور الخدمت کے لئے بحیثیت رضاکار کام کرنے کے خواہش مند طلبہ نے رجسٹریشن کے اپنے نام بھی پیش کئے۔ بعد ازاں مشتاق مانگٹ نےادارے کی مینجمنٹ کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میں انھوں نے ادارے کی جانب سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں طلبہ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>