web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن کے صحت عامہ پروگرام کے تحت تھرپارکر میں الخدمت ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے صحت عامہ پروگرام کے تحت الخدمت ہسپتال تھرپارکر میں او پی ڈی سروسز کا آغاز کردیا گیا۔آغاز کے پہلے روز ہی سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ گذشتہ سال صحت عامہ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے تھرپارکر میں سینکڑوں خواتین اور بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔اس ابتر صورتحال کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ یہاں ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جس میں اہل علاقہ کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔50ٰٰؓؓبیڈز کے اس ہسپتال میں جلد ہی گائنی،ایکسرے،الٹراساؤنڈ،کلینیکل لیب اور فارمیسی کی سہولیات کا بھی آغاز کردیا جائے گا جس سے سالانہ ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات سمیت صحت کے شعبہ میں بھی انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مقامی ذمہ داران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>