ww trust

الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نے روہنگیا مہاجرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے50لاکھ روپے کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر کو پیش کر دیا

الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نے روہنگیا مہاجرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے50لاکھ روپے کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر کو پیش کر دیا۔الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب کے موقع پر الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ پاکستان کی صدر نویدہ انیس نے میانمار بنگلہ دیش بارڈرپرقائم مہاجر کیمپوں میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لئے الخدمت کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے محمدعبدالشکور کو امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر روہنگیا فیڈریشن آف اراکان کے صدر انجینئر شیخ فردوس، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی،دردانہ صدیقی، طلعت ظہیر، ناصرہ الیاس، الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی ذمہ داران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطا ب میں محمد عبدالشکور نے الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پہلے بھی وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے اپنے روہنگیا بھائیوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد دی جاچکی ہے، الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ مظلوم روہنگیا مہاجرین کی امداد کے لئے بھی الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بارڈر پر کاکسز بازار میں قائم مہاجر کیمپوں میں اس وقت لاکھوں روہنگیا مہاجرین نہایت قابلِ رحم اور کسمپرسی کی حالت میں ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے الخدمت فاؤنڈیشن سب سے پہلے اپنے روہنگیا بھائیوں کی مدد کو پہنچی اور تاحال اپنے دیگر معاون رفاعی اداروں کے ساتھ ملکر مظلوم روہنگیا مہاجرین کے لئے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اب تک 10کروڑ روپے کی کثیر رقم امدادی کاموں کی مدمیں خرچ کی جاچکی ہے جس میں ان کے لئے خوراک، خشک راشن، صاف پانی، شیلٹرز اور سینی ٹیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>