الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفعمل ہے۔ ادارہ 1990 سے بطور رجسٹرڈ این جی اوکام کر رہا ہے اور آج اس کا دائرہ کار ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت ، تعلیم، صاف پانی، فلاح یتامیٰ، روزگار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پہنچ چکا ہے۔ اللہ کے فضل سے الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکارہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خٰدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن پاکستان پاکستان کی معروف اور غیر منافع بخش آزاد تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔