محمد عبد الشکور پیشے کے اعتبار سے ماہر تعلیم ہیں۔ ایم بی اے کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی اور قانون(ایل ایل بی) یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی۔ خدمت کے کام میں دلچسپی کے باعث جب تک امریکہ میں قیام پذیر رہے اکنا ریلیف شمالی امریکہ میں بحثیت جنرل سیکرٹری خدمات سرانجام دیتے رہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں دوران تعلیم اسٹوڈنٹس یونین کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب ہوئے اور اس کے بعد الفلاح اسکالرشپ اسکیم کے بانی بھی ہیں جس کے تحت ملک بھر میں ہر سال سیکنڑوں طلبہ کو وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ 2011 سے  الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

محمد عبدالشکور
صدر

سید احسان اللہ وقاص 2002 سے 2007 تک، صوبائی اسمبلی، پنجاب اور اس کی تعلیم کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سیکریٹری اور بعد میں، اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ وہ مکہ فاونڈیشن جو کہ پنجاب میں اسکولوں کے سلسلہ کو باقاعدگی سے چلاتی ہے کے چیف ایگزیکٹو اور بانی ہیں۔ انہوں ثریا عظیم، البدر ہسپتال، ثریا اشفاق ماڈل سکول اور خورشید ماڈل سکول کے ایک ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں۔ وہ 2004 سے “فاؤنٹین ہاؤس” کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ وہ کاروانِ علم فاونڈیشن جو کہ سکالر شپ فراہم کرتی ہے کے نائب صدر ہیں۔ نائب صدر کے طور پر وہ ریلیف، ترقی، تعلیم اور جیلوں کے امور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

syed-ihsan-ullah-waqas

سید احسان اللہ وقاص
سینئرنائب صدر

جناب شاہد اقبال الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ماضی میں انہوں 4 سال کے لئےخیبر پختون خواہ میں ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ دیہی ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ایک رکن ہیں۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور سے ڈویلپمنٹ سٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور  یونیورسٹی آف پشاور سے کمپیوٹر سائنس میں بھی ڈگری حاصل کی۔ جناب شاہد اقبال گزشتہ 12 سالوں سے ترقی کے شعبے میں ایک تجربہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

shahid-iqbal

شاہد اقبال
ایگزیکٹو ڈائریکٹر