8

شامی اور روہنگیا مہاجرین کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کی شامی مہاجرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ترکی کی رفاعی تنظیم حیرات فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نئی کھیپ شامی مہاجرین تک پہنچا دی گئی۔ ممبر نیشنل اسمبلی عائشہ سید نے شامی خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
اسی طرح بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مہاجرین کے لئے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے حال میں روہنگیا بچوں کی تعلیم اور خوراک کے لئے چائلڈ ہوم کا قیام، صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپس کی تنصیب اور فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ سرگرمیاں کوہاٹین ایلومنائی ایسوسی ایشن آف کیڈٹ کالج کوہاٹ کے تعاون سے سرانجام دی گئیں۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>