پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں صحت عامہ کی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہے اور نومولود بچوں کی شرح اموات تقریباً پانچ فیصد ہے۔ مزید برآں اکثر بچے نمونیا، ڈائریا اور دیگرجان لیوا بیماریوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ملک کی دیہی اور دوردراز علاقوں میں صورتحال کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی وجہ نہ صرف سہولیات کی عدم دستیابی ہے بلکہ غیر متوازن معاشی صورتحال بھی اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے غریبوں اور ضرورت مندوں کو خدمات فراہم کرتی رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف صحت عامہ کے پراجیکٹس اس مقصد کے تحت شروع کر چکی ہے کہ لوگوں کوصحت کی بہترین سہولیات بلا تفریق فراہم کی جا سکیں۔

زچہ و بچہ مراکز صحت

ان مراکز پر ماں اور نومولود بچے کو صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مراکز عموماً ملک کے دوردراز علاقوں میں قائم کئے جاتے ہیں جہاں سرکاری ہسپتال موجود نہیں اور نجی سہولیات عوام کی اکثریت کی مالی پہنچ سے باہر ہیں۔ الخدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں ایمرجنسی سمیت صحت عامہ سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ہسپتال اور مراکز صحت

ہمارے ہسپتالوں اور دیگر مراکز صحت پر صحت کی بہترین سہولیات چوبیس گھنٹے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادارے ملک کے تعلیم یافتہ افراد کیلئے بڑی تعداد میں نوکریاں بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے دیگر منصوبوں کی طرح تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر تمام تر سہولیتا بغیر کی تفریق فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈائیگناسٹک سینٹرز

ایمبولینس سروس

ملک میں صحت و صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے ناقص اور ناکافی سہولیات کے باعث ان پر خاطر خواہ قابو نہیں پایا جا سک رہا،بہت سے امراض  میں اضافہ کی بنیادی وجہ بروقت تشخیص کا نہ ہونا اورمعیاری ڈائیگناسٹک سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔اس ضرورت کے پیش نظر ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ڈایگناسٹک سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں نہایت ہی مناسب ریٹس پر تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

بلڈ بینک

الخدمت ہیلتھ پروگرام کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں بلڈ بینکس قائم کئے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال جیسے دہشتگردی ، ٹریفک حادثات، قدرتی آفات یا موسمی امراض جیسے ڈینگی  اوراس کے علاوہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے  درکارخون کی ضرورت کو پورا کرنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

میڈیکل کیمپس

الخدمت فاؤنڈیشن سال بھر صحت عامہ پروگرام کے تحت ملک بھر میں  فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پرعلاج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ایمبولینس فلیٹ مینجمنٹ

الخدمت فاؤنڈیشن کا ایک اہم انقلابی قدم ایمبو لینس فلیٹ  مینجمنٹ  سسٹم کا قیام ہے جس میں جدید نظام اور آلات کی مدد سے ایمبولیس سروس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ اس نظام میں ایمبولینس کی لوکیشن  کا تعین کیا جاسکتا ہےا ور تمام سرگرمیوں ، مریضوں اور کارکنان کا مکمل ریکارڈ رکھا جا سکتا ہے۔

فری ہیلپ لائن 1023

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن 1023 پر کال کی جاسکتی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کسی بھی جگہ 10 منٹ کے قلیل دورانیے میں الخدمت کی ایمبولینس پہنچ سکتی ہے۔