4

ماس میڈیا ان نان پرافٹس” کے عنوان سے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا”

کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن کے میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام “ماس میڈیا ان نان پرافٹس” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی قیادت جنرل مینجر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عمیر ادریس نے کی۔ اس موقع پر سی ای او پلس کاشف حفیظ نے شرکا کو کسی بھی این جی او میں فنڈ ریزنگ کمپین اور اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور ویب سائٹس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
عمیر ادریس نے این جی اوز میں پروموشنل اور موٹیویشنل مواد کی تیاری میں کری ایٹو آرٹ ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر اسامہ شفیق نے شرکا کو میڈیا ریلیشنز اور پبلک ریلیشنز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے کاموں کو عوام الناس تک پہنچانے کے لئے میڈیا پرسنز کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا اہم ضرورت وقت ہے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>