73

مواخات پروگرام کے تحت بہاولپور میں 24افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے

الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت بہاولپور میں 24افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیدوسیم اختر تھے جبکہ انچارج الخدمت مواخات پروگرام سرداراحمد قدیراور مقامی ذمہ داران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر قرض کی مد میں مستحقین میں 6 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ واضح رہےکہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لئے مواخات پروگرام چلارہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جاتاہےتا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں  اپنے لئے بہترذرئع معاش کو یقین بنا سکیں۔ اب تک الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 12 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم چوالیس سو افراد میں تقسیم کرچکی ہے۔
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>