web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے پشاور میں 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے 21 جنوری بروز بدھ 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ہوں گے۔
اس سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے پشاور میں 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کی نگرانی الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص تھے۔ اس موقع پر نئے شادی شدہ جوڑوں گھریلو استعمال کی اشیائے ضرویہ پر مشتمل شادی باکسزاور بہت سی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے کندھ کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کندھ کوٹ: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے کندھ کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کی نگرانی شعبہ نیورولوجی بینظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم نے کی جبکہ دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیمپ میں 400 سے زائد مستحق مریضوں کا مفت چیک کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔
7

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سکھر کے قریب سنگی گاؤں میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سکھر: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سکھر کے قریب سنگی گاؤں میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مستحق اور نادار مریضوں کا میڈیکل چیک اپ اور آئی چیک اپ اور شوگر ٹیسٹس کئے گئے۔ اس کے علاوہ مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر ظہیر عمر نے اس تمام سرگرمی کی نگرانی کی۔ اس میڈیکل کیمپ سے 300 سے زائد مقامی افراد مستفید ہوئے۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے تحت اوکاڑہ میں فرینڈز آف الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے تحت اوکاڑہ میں فرینڈز آف الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں آرفن کیئر پروگرام کے لئے دس لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت پنجاب راؤ محمد ظفر تھے۔
web temp 72dp

الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت سی۔پی۔آر۔ٹی اوریو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے سبزہ زار میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے سپورٹس گالا کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ اور یو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے سبزہ زار میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔سپورٹس گالا میں الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر علی رضا، الخدمت پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا عثمان ودود ، سی۔پی۔آر۔ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد، الخدمت پنجاب کے جنرل مینجراطہر پیرزادہ،الخدمت ایجوکیشن پروگرام سے علی ارسلان، لاہور میں الخدمت کے تمام چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز سے سٹریٹ چلڈرن سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹریٹ چلڈرن کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے سٹریٹ چلڈرن کوصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع میسر آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 17چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکام کررہے ہیں، جن میں سے پنجاب میں 09، خیبر پختونخواہمیں 6 اور بلوچستان میں 2سنٹر زقائم کئے جا چکے ہیں۔ ان سنٹرز میں مجموعی طور پر700 بچے زیرِ تعلیم ہیں جبکہ قریباََ250سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں سپورٹس کٹس،شیلڈزاور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا

الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر(ر) عبدالجبار، جنرل مینجرپروگرامز سفیان احمد خان، آرفن فیملی سپورٹ پروگرام سے عظیم شہزاد سمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔اجلاس میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی 2016ء کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 8065 یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو درپیش مسائل، ان کے حقوق اور من حیث القوم ذمہ داری کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کررہی ہے۔ والد کی شفقت سے محروم ایسے مستحق بچے جواپنی والدہ یا کسی اور سرپرست کے پاس رہ رہے ہیں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی تعلیم،خوراک ، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے ملک بھر میں مثالی تربیتی مراکزقائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے سرپرست کے لئے بھی مرحلہ وار خصوصی تربیتی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچے کو گھر میں بھی بہتر تربیت اور ماحول میسر ہو۔ بریگیڈیئر(ر) عبدالجبار نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2016ء تک 7663یتیم بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، 47 ریجنل کلسٹرز میں تقسیم یتیم بچوں کی موجودہ تعداد 8065 ہوچکی ہے ۔ رواں سال کے اختتام تک 10ہزار یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ اب تک 44 مثالی تربیتی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک 120مراکز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
web temp 72dp

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر رانا ٹاؤن میں رجسٹرڈ اسٹریٹ چلڈرن نے لاہور سائنس میلہ 2018 میں شرکت کی

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر رانا ٹاؤن میں رجسٹرڈ اسٹریٹ چلڈرن نے لاہور سائنس میلہ 2018 میں شرکت کی۔ انھیں علی انسٹیٹیوٹ اینڈ الخوارزمی سوسائٹی کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ بچوں نے اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف سائنسی ایجادات اور ان کے ماڈلز دیکھے۔
16

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کے لواحقین کے لئے قائم کردہ دفتر استقبالیہ و انتظار گاہ کا افتتاح کردیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کے لواحقین کے لئے قائم کردہ دفتر استقبالیہ و انتظار گاہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس حوالے سے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے افتتاح کیا۔ جبکہ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت چوہدری اعجاز اصغر،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد وِرک،جیل انتظامیہ اور دیگر الخدمت ذمہ داران بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے دیگر شعبوں میں خدمات کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قید اسیران کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔اب تک ملک بھرکی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپس، ہائی جین کٹس کی تقسیم،بیت الخلاء کی تعمیر، نکاسی آب کا نظام اورقیدیوں کے لواحقین کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے آٹو رکشوں کی فراہمی کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ اس سے پہلے قیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والوں کے لئے مناسب انتظار گاہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا تھا، انتظار گاہ کی تعمیر سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے جس لئے ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے بے حد مشکور ہیں۔ الخدمت کی اسیران کے لئے جاری خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان قیدیوں کو مناسب دیکھ بھال اور توجہ سے جرائم کی دنیا سے باہر نکال کر معاشرے کا ایک مفید رکن بنانے میں مدد ملے گی۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے تحت الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر ملتان میں زیرِ تعلیم اسٹریٹ چلڈرن میں ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے

الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے تحت الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر ملتان میں زیرِ تعلیم اسٹریٹ چلڈرن میں ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صدر الخدمت ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سینئر نائب صدر محمد احمد چغتائی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
7

الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت آغوش الخدمت ہومز کے ذمہ داران کا منصوبہ بندی و جائزہ اجلاس راولپنڈی میں منعقد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت آغوش الخدمت ہومز کے ذمہ داران کا منصوبہ بندی و جائزہ اجلاس راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے آغوش ہومز کے ذمہ داران نے شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔