abdus-shakoor

      محمد عبدالشکور

              صدر

الخدمت فاونڈیشن پاکستان

 ‘‘خودی کو پانے کا بہترن طریقہ خود کو دوسروں کی خدمت میں بھلا دینا ہے’’

خدمتِ خلق سے خالقِ انسانیت کی نعمتوں کا حصول ہمارا معیا ر ہے۔ ہماری تحریک کا معیار نہ صرف رضاکارانہ طور پر ہماری خدمت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ خدمتِ خلق کیلئے ہمارے عہد کا ثبوت بھی ہے اور ہم بغیر کسی مذہب، نسل اور علاقائی امتیاز کے انتظامی امور پر یقین رکھتے ہیں۔

انسانیت کی خدمت میں ہر وقت سرگرم رہنا ہی ہمارے معیار کا اصل ثبوت ہے۔  انفرادی اور اجتماعی طور پرانسانی قوتوں اور وسائل کو بروئے کار لا کررضا کارانہ طور پرانسانیت کی خدمت کرنے کو ہم نے ہمیشہ اہمیت دی ہے اورہماری فاونڈیشن  اس بات کی گواہ ہے۔ ہم اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کم کرنے کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں اور ہم اس معاملے میں آزاد ہیں اس لیے ہماری خدمتِ خلق کا مقصد صرف اور صرف جذبہ انسانیت سے سرشار ہونا ہے نہ کہ کسی بیرونی قوت کے تحت ہم کام کرتے ہیں۔ ہماری فاونڈیشن اس وقت دوسروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس کیلئے ہمیں ہر طرح سے آپ کی طرف سے امداد کی ضرورت رہتی ہے ۔ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں مگر اس کیلئے ہمیں امن پسند اور انتھک محنتی رضاکاروں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے رضاکار ہمیشہ خدمت خلق کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اور ہر اس جگہ پہنچتے ہیں جہاں لوگوں کو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی رضا کار ہماری فاونڈیشن کی کوالٹی ہیں اور ہمارا فخر بھی ہیں۔