گزشتہ عشرے میں آنے والی ناگہانی آفات، بدامنی کے خلاف جنگ،صحت عامہ کی سہولیات کی کمی اور روزمرہ حادثات کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہیں لاکھوں بچے بھی اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہو گئے اورمعاشرے کے یتیم ٹھہرے۔ایک اندازے کےمطابق پاکستان میں 42 لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی عمریں 17 سال سے کم ہیں اوران میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت،صحت اور خورا ک کی مناسب سہولیا ت میسر نہیں۔توجہ اور بنیادی سہولیات نہ ملنے کے باعث یہ یتیم بچے معاشرے کے بے رحم تھپیڑوں کی نظر ہو جاتے ہیں۔ جہاں ان کی تعلیم و تربیت ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔

آغوش الخدمت

الخدمت کفالت یتامی پروگرام میں جہاں بچوں کی کفالت ان کے گھروں پر کی جارہی ہے وہیں یتیم بچوں کے لئے آغوش الخدمت کے نام سے اداروں کے قیام کے منصوبوں پر کام بھی جاری ہے۔الخدمت آغوش سینٹرز کے قیام کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش و تربیت کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشو نما کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔ان سینٹرز میں بچوں کے لئے مفت رہائش، تعلیم، صحت،نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔اس وقت ملک میں 8 آغوش سنٹرز کام کررہے ہیں۔

۔ الخدمت آغوش اٹک   200

۔ الخدمت آغوش راولاکوٹ   55

۔ الخدمت آغوش پشاور   100

۔ الخدمت آغوش باغ   55

۔ الخدمت آغوش راولپنڈی   55

۔ الخدمت آغوش مانسہرہ   100

۔ الخدمت آغوش شیخوپورہ   50

۔ الخدمت آغوش اسلام آباد(گرلز)   20

کل تعداد    635

نمایاں خصوصیات (آغوش الخدمت)۔

اِس ماں جیسی آغوش عمارت میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تعلیم یا فتہ انتظامی عملہ موجود ہے جو بچوں کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے صحت مند ماحول کا اہتمام کرتاہے۔

 آغوش کے قرب ہی بچوں کے لئے سکول کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ آغوش الخدمت میں ماہانہ طبی معائنہ، کمپیوٹر لیب ، لائبریری،سپورٹس گراؤنڈ، ان ڈور گیمز اوربچوں کی نفسیاتی نشو نما کے لیے مختلف لیکچرز اور تعلیمی ٹورز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہاں ایک بچہ پر 8,000 روپے ماہانہ اور 96,000 روپے سالانہ خرچ آتا ہے۔

 الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کوئٹہ،گلگت بلتستان اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی آغوش الخدمت کے قیام کا عزم رکھتی ہے۔

انفراسٹرکچر (آغوش الخدمت)۔

کشادہ کمرے

ایڈمنسٹریڑ آفس

اکاؤنٹ آفس

وارڈن رومز

گیسٹ روم

سٹور

کچن، تنور، ڈائننگ ہال

لائبریری، کمپیوٹر لیب

لانڈری

سپورٹنگ سٹاف روم

مسجد

کارپارکنگ

لان

انڈور گیمز ایریا

سکیورٹی گارڈ روم

آرفن فیملی سپورٹ پروگرام

چونکہ پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اتنی بڑی تعداد میں یتیم بچوں کی کفالت کااہتمام صرف یتیم خانے (Orphan Age)بنانے سے پورا نہیں ہو سکتا۔اِسی ضرورت کے پیش نظرالخدمت فاؤنڈیشن نے ”آرفن فیملی سپورٹ پروگرام“ کے نام سے یتیم بچوں کی کفالت کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت ایسے یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت کا اہتمام اُن کے گھروں میں کیا جارہا ہے،جو اپنے خاندان کے کفیل کے نہ ہونے کے باعث بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

آغوش الخدمت اٹک

آغوش الخدمت باغ

آغوش الخدمت پشاور

آغوش الخدمت راولا کوٹ

آغوش الخدمت مانسہرہ

آغوش الخدمت راولپنڈی

آغوش الخدمت شیخوپورہ

آغوش الخدمت اسلام آباد

آغوش الخدمت مری (زیر تعمیر)۔

آغوش الخدمت کراچی (زیر تعمیر)۔

آغوش الخدمت لوئر دیر (زیر تعمیر)۔

آغوش الخدمت گوجرانوالہ (زیر تعمیر)۔