الخدمت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے، یہ ادارہ 1990 سے بطور رجسٹرڈ این جی اوکام کررہا ہے۔آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، کفالتِ یتامیٰ، صاف پانی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے۔ الخدمت کو خدمت خلق کی ایک  نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہےاور اس کا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سےبے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔

ہمارا ادارہ مکمل طور پر خود مختار، غیر سرکاری اور غیر سیاسی ساکھ کا حامل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کی جانے والی تمام تر خدمات تنظیم کے خصوصی اصول و ضوابط کے تحت سر انجام دی جاتی ہیں۔ پاکستان یا دنیا کے کسی بھی اور ملک میں کام کرنے والی کسی مذہبی یا سیاسی تنظیم کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ دنیا بھر میں الخدمت کو دیئے جانے والے عطیات صرف اور صرف فلاحی اور سماجی امور کی انجام دہی کیلئے ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔