صورتحال

شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں معصوم انسانوں کا خون بہہ چکا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد مہاجر کیمپوں میں نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، ان دربدر مہاجرین نے قریبی ہمسایہ ممالک جیسے ترکی، یونان، مصر اورلبنان جیسے ممالک میں پناہ اختیار کی ہے۔
اپنے ان مظلوم بہن بھائیوں کی امداد کے لئے دنیا بھر سے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان ان کیمپوں تک پہنچایا جارہا ہے جن میں خوراک، ادویات، گرم کپڑے اور دوسری روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔ اس اہم مقصد کی تکمیل کے لئے دنیا بھر کے رفاہی ادارے کوشاں ہیں۔ اب تک اربوں ڈالرز کی امداد ان کیمپوں تک پہنچائی جاچکی ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ اب بھی بے شمار افراد ایسے ہیں جو ان سہولیات سے محروم ہیں۔

ہماری خدمات

اس تمام صورتحال کی ابتدا سے ہی الخدمت فاؤندیشن کی جانب سے شا می بھائیوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کرد یاگیا تھا۔الخدمت شام میں کام کرنے والی اپنی معاون رفاہی تنظیموں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو ریلیف فراہم کرچکی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اب بھی ضرورت باقی ہے۔ہمیں مزید ڈونیشنز کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بے گھر مہاجرین جن میں نصف تعداد معصوم بچوں کی ہے کو خوراک، ادویات اور شیلٹرز باہم پہنچائے جاسکیں۔

ہماری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ان مظلوم شامی مہاجرین کے لئے دل کھول کر عطیات دیں ۔ عطیات دینے کیلئے یہاں کلک کریں۔