(تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو۔ (القرآن۔108

دنیا بھر کے مسلمان دیگر اسلامی تہواروں کی طرح عید الضحیٰ بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور خدا کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ ایک طرف تو یہ دن اللہ کے پیارے نبی ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے تو دوسری طرف یہ دن معاشرے کے پسے ہوئے غریب اور مستحق طبقے کو عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ وہ افراد جن کو سال بھر دو وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہوتی ہے ان کو بھی گوشت میسر آتا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن  کے تحت ہر سال عید الضحیٰ کے موقع پر ملک کی سب سے بڑی قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت الخدمت شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت مند جانوروں کا انتخاب کرتی ہے اور قربانی سے لے کر اس کا گوشت مستحق افراد تک پہنچانے تک کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہائی جینک ماحول میں سرانجام دیا جاتا ہے۔

آپ بھی قربانی فی سبیل اللہ میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔