1D6A8990

الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت الخدمت سکولزسے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت الخدمت سکولزسے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت الخدمت فاؤ نڈیشن پاکستان کے صدر محمدعبدالشکور نے کی جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اورنامور کرکٹر مشتاق احمدمہمانانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد،الخدمت لاہور کے صدر عبدالعزیز عابداورفاروق چوہان شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ یہ بچے یہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں ،اس حوالے سے الخدمت بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کفالتِ یتامیٰ، صحت عامہ، صاف پانی کی فراہمی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر خاص و عام تک سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملک بھر میں الخدمت کے تحت چلنے والے 60سکولوں میں 12ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو پلے گروپ سے میٹرک تک تعلیم دی جارہی ہے جبکہصرف لاہور میں ہی 4الخدمت سکولز ہیں جن میں3500 سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ارض پاکستان کو علم کا گہوارا بنا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر بچوں نے قومی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جبکہ اختتام پر طلبہ اور اُن کے اساتذہ کو یادگاری شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں ۔تقریب میں الخدمت سکولزلاہور کے ثریا اشفاق، خورشید،لال اور فضل نور کیمپسزکے طلبہ و طالبات، ان کے اساتذہ و والدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض عنبرین صلاح الدین نے سرانجام دیئے۔
22449707_1336147216508747_2306393870587863414_n

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کوہاٹ میں الخدمت نسیم میموریل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کوہاٹ میں الخدمت نسیم میموریل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ اور مقامی ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ او۔پی۔ڈی، آؤٹ ڈور سروسز، گائنی، ویکسی نیشن، الٹرا ساؤنڈ، لیب اور فارمیسی جیسی سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال میں مستحق اور غریب افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
1

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اٹک میں چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا

اٹک: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اٹک میڈی کل سنٹر کے لئے چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، الخدمت پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر اور معروف کالم نگار اوریا مقبول جان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ میزبانی کے فرائض شعیب احمد ہاشمی نے سرانجام دیئے۔ اس چیریٹی ڈنر میں 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوئے۔
webSri

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارپروگرام اور مختلف یوتھ سوسائیٹیز کے باہمی اشتراک سے ٹاؤن شپ میں افطار ڈنر کا اہتمام،سینکڑوںیتیم بچوں اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے معمر افراد میں کپڑے اور عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارپروگرام اور مختلف یوتھ سوسائیٹیز کے اشتراک سے ٹاؤن شپ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں یتیم بچوں، اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے معمر افراد،الخدمت کے ذمہ داران اور مختلف یونیورسٹیز کی یوتھ سوسائیٹیزکے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور تھے جبکہ ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل ڈاکٹر حسن مبین عالم، شیخ زید ہسپتال کی فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد عالم، کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ حزیر اعوان نے بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا سب سے توجہ طلب طبقہ ہیں۔ان کو بوجھ سمجھنا اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا کوئی بھی معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا۔الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے اس محروم طبقے کی کفالت اور فلاح و بہبود کا جذبہ لئے میدان عمل میں کوشاں رہی ہے۔ایسی تقریبات کا مقصد ان کو رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نوجوانوں کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور آج مختلف یوتھ سوسائیٹیز کاالخدمت کے ساتھ ملکر اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے ہمارے نوجوان خدمت خلق کے کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پریتیم بچوں اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد میں عیدی، کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔جبکہ آسمانی لالٹینیں بھی ہوا میں چھوڑی گئیں۔
3

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گوجرہ میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد، 2.1 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے کرلئے گئے

گوجرہ: الخدمت فاؤنڈیش کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت گوجرہ میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی و کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس ڈؤنر کانفرنس سے 2.1 ملین روپے کے فنڈز جمع کرلئے گئے۔
تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد نے کی جبکہ الخدمت پنجاب کے نائب صدر میاں وقاص وحید بھی موقع پر موجود تھے۔ احمد جمیل راشد نے الخدمت کے ساتوں پروگرامات کا ایک تفصیلی خاکہ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ جبکہ شرکا اور مہمانان میں سوینئر بھی پیش کی گئیں۔
الخدمت فنڈ ریزنگ کمپین 2017 کے سلسلے میں ملک بھر میں ڈونر کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد الخدمت کے ملک بھر مین جاری کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے لئے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے 7200 سے زائد یتیم اور بے سہارا بچوں کی ان کے گھروں اور آغوش سنٹرز میں کفالت کررہی ہے۔
Mweb

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملتان میں چیریٹی ڈنر کا انعقاد، 7.2ملین روپے کے فنڈز اکٹھے کرلئے گئے

ملتان: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت ملتان میں چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی معروف شعرا زاہد فخری اور سلمان گیلانی تھے۔تقریب میں سماجی و کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر 7.2 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے ہوئے۔
3

بھکر میں ڈونر کانفرنس سے یتیم بچوں کے لئے 2.7 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے کرلئے گئے

بھکر: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے لئے بھکر میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سماجی و کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر 2.7 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے ہوئے۔
تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد طفر نے کی۔ تقریب کے آغاز میں الخدمت کے ملک میں جاری ساتوں پروگراموں کا ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا جبکہ اختتام پر شرکا میں سوینئر بھی پیش کی گئیں۔
واضح رہے کی اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7200 سے زائد یتیم بچوں کی ان کے گھروں اور ٓآغوش سنٹرز میں کفالت کا فرض سرانجام دے رہی ہے۔
4

سرگودھا میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد، 5.3 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے کرلئے گئے

سرگودھا: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت سرگودھا میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری و کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی معروف شاعر انور مسعود تھے جبکہ الخدمت کے ذمہ داران اور رضاکاران بھی موقع پر موجود تھے۔ شرکا نے یتیم بچوں کے لئے دل کھول کر عطیات دیئے جس کے نتیجے میں 5.3 روپے کی کثیر رقم جمع ہوئی۔
1

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں یتیم بچوں کے لئے منعقدہ چیریٹی ڈنرمیں 25ملین روپے کے فنڈز جمع کرلئے گئے

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت لاہور میں یتیم بچوں کے لئے چیریٹی دنر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی نامور کرکٹر انضمام الحق، مشتاق احمد اور وسیم حیدر تھے اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز میاں بابر حمید اور احمد جمیل راشد، الخدمت پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر، الخدمت کے مرکزی اور ریجنل دفتر سے ذمہ داران، وولنٹیئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
انضمام الحق نے چیریٹی ڈنر کا آغاز اپنا بلا نیلامی کے لئے پیش کرکے کیا جس کو حاضرین میں سے ہی ایک صاحب نے 4.5 لاکھ روپے کے عوض خریدا۔ مشتاق احمد اور وسیم حیدر نے اپنی یادگار تاریخی ٹرافی اور شرٹ نیلامی کے لئے پیش کیں جو بالترتیب 7.5 لاکھ روپے اور 3.5 لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔
واضح رہے کہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں 7200 سے زائد بچوں کی ان کے گھروں اور آغوش سنٹرز میں کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔