4

الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے تحت کبیر والا میں مستحق معذور افراد کو مفت ویل چیئرز فراہم کی گئیں

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار احمد تھے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامی ذمہ داران، معذور افراد اور ان کے لواحقین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
7

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت یومِ اقبال کی مناسبت سے مقابلہ نظم و تقاریر کا اہتمام کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت یومِ اقبال کی مناسبت سے مقابلہ نظم و تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا عنوان “اقبال اور آج کا شاہین” تھا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ اور چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ ڈاکٹر منیر احمد تھے جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل الخدمت پنجاب رانا عثمان ودود، ڈپٹی مینجر ایجوکیشن پروگرام علی ارسلان سمیت دگر ذمہ داران اور لاہور سے تمام چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔
7

الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت یو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے تمام الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ کا 140واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔

الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت یو۔کے۔اسلامک مشن کے تعاون سے تمام الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ کا 140واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں مختلف تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ایسی ہی ایک تقریب الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر گرین ٹاؤن میں بھی منعقد کی گئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سمیت سٹریٹ چلڈرن نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے لئے علامہ اقبال کی زندگی کے حوالے سے مختلف ڈاکومنٹریز دکھائی گئیں جن کا مقصد بچوں کو اقبال کے افکار سے روشناس کروانا تھا اور یہ کہ وہ کس طرح سے اپنا مقام پیدا کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ساتھ ہی بچوں میں اقبال کی زندگی، قیام پاکستان کے لئے ان کے کردار و جدوجہد اورشاعری کے حوالے سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا تھا جس میں بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔اس حوالے الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ ایسی تقریبات کا بچوں کو اقبال کی شاعری کے نمایاں پہلوؤں اور پیغام سے آگاہی دینا ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ان کے حقیقی مقام سے روشناس کروایا۔بعد ازاں بچوں نے اقبال کی نظمیں پڑھ کر سنائیں۔
10.11.2017 Alkhidmat foundation's news pic

الخدمت فاؤنڈیشن، معاون سماجی تنظیموں ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی ترکیاور یونین آف این جی اوزان دی مسلم ورلڈ کے زیرِ اہتمام روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے ترکی کے شہر استنبول میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن، معاون سماجی تنظیموں ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی ترکیاور یونین آف این جی اوزان دی مسلم ورلڈ کے زیرِ اہتمام روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے ترکی کے شہر استنبول میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی 25رفاعی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کا مقصد روہنگیا مہاجرین کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینا اور ان کی ضروریات کے پیشِ نظر امدادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ میانمار، بنگلہ دیش، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی توجہ اس طرف مبذول کروانا تھا کہ وہ اس انسانی مسئلہ کو سمجھتے ہوئے سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کریں اور مہاجرین کو فوری امداد مہیا کی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی رفاعی اداروں اور امدادی سامان کی متاثرہ علاقوں تک رسائی کو بھی ممکن بنائے جائے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اس اہم اور نازک مسئلے کے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی اوارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مزید یہ کہ اس اجلاس میں شریک تنظیمیں روہنگیا مہاجرین کے لئے متحرک بنگلہ دیش کی لوکل رفاعی تنظیموں کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دیں تاکہ ان کے تعاون سے ریلیف سرگرمیوں کو زیادہ موثر طریقے سے سرانجام دیا جاسکے۔ اس موقع پر 7رفاعی تنظیموں کی ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو کہ مل کر اس ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ محمد عبدالشکور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاون رفاعی تنظیموں کے ساتھ ملکر مظلوم روہنگیا مہاجرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 20 ہزار افراد میں تیارکھانا،7000 خشک راشن پیک اور کپڑے، 1000 بچوں میں تحائف، 500 شیلٹر ہومز، 30 میڈیکل کیمپس، 50ہینڈ پمپس، 300ٹوائلٹس اور 10 ٹینٹ سکول قائم کرچکی ہے۔اس طرح سے اب تک 5کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم امدادی سرگرمیوں پر خرچ کی جاچکی ہے جس سے مجموعی طور پر 76000 افراد مستفید ہوئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ مہاجرین کی مکمل بحالی تک جاری ہے۔
5

دی یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کے زیر اہتمام ترکی کے شہر استنبول میں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

دی یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کے زیر اہتمام ترکی کے شہر استنبول میں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے 27 سے زائد این جی اوز نے شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے شرکا کو اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کاکسز بازار میں قائم روہنگیا مہاجرین کی حالتِ زار اور الخدمت کی جانب سے وہاں جاری ریلیف آپریشن کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
5

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے زیرِ تعمیر الخدمت ہسپتال کا دورہ کیا

الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ عوام الناس تک صحت عامہ کی معیاری سہولیات پہنچانے کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے۔ ایسی ہی کاوش ساہیوال میں جامعہ فریدیہ کےپہلو میں تعمیر کیا جانے والا الخدمت ہسپتال ہے۔ مقامی وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے تعمیر ہونے والے اس ہسپتال پر مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے زیرِ تعمیر الخدمت ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اس عظیم کاوش پر مقامی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ الخدمت ساہیوال کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ بلوچ نے اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
4

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزالی پریمئر کالج لاہور میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزالی پریمئر کالج لاہور میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف نوید نے شرکا کو تھیلیسیمیا کی وجوہات، نقصانات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا۔ اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس حوالے سے شرکا کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے۔
5

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف نوید نے شرکا کو تھیلیسیمیا کی وجوہات، نقصانات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا۔
4

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت سپیرئیر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے آغوش شیخوپورہ کا دورہ کیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت سپیرئیر یونیورسٹی کے 15 طلبہ و طالبات نے آغوش شیخوپورہ کا دورہ کیا اور یتیم بچوں میں گرم کپڑے، ایجوکیشنل اور سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر دو بچوں کی سالگرہ بھی منائی گئی۔
5

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظہیر عمر نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اس میڈیکل کیمپ سے 100 سے زائد مقامی افراد مستفید ہوئے۔