13

الخدمت فاؤنڈیشن زیرِ اہتمام ورلڈ این جی اوز ڈے منایا گیا

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن زیرِ اہتمام کیپیٹل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ورلڈ این جی اوز ڈے منایا گیا۔ شرکا کو الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی سٹال لگایا گیا تھا۔ پاکستان میں پرتگالی سفیر جوا سبیڈو کوسٹا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ بھی موقع پر موجود تھے۔
10

الخدمت فاؤنڈیشن ایجوکیشن پروگرام کے تحت سرگودھامیں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

سرگودھا: الخدمت فاؤنڈیشن ایجوکیشن پروگرام کے تحت سرگودھامیں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کردیاگیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا عثمان ودود نے سنٹر کا افتتاح کیا جبکہ دیگر مہمانان میں چائلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ پنجاب کے ڈائریکٹر رانا عثمان ودود،الخدمت مواخات پروگرام پنجاب کے ڈائریکٹر احمد خان ترین،الخدمت ایجوکیشن پروگرام سے علی ارسلان، سٹریٹ چلڈرن،اُن کے اساتذہ اوروالدین سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔رانا عثمان ودود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کام کرنے والے 18چائلڈ پروٹیکشن سینٹر ز میں 688کے قریب بچوں کوصحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ قریباََ226سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں ایجوکیشن کٹس اور لنچ باکسز تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے تحت پنجاب میں 10، خیبر پختونخواہ میں 6 اور بلوچستان میں 2سنٹر قائم کئے جاچکے ہیں۔
12

الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت پیشنٹ بینوولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میں یتیم بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت پیشنٹ بینوولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میںیتیم بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا گیا۔ جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 1ہزار یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیااور ادویات فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں نیشنل ڈائریکٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ،سینئر مینجر الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام یاسر الطاف،چیئرپرسن پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد،ہیڈ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، صدرپیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر راؤ اویس اختر، حسن ریاض،ڈاکٹر وقاص احمد، ڈاکٹر مہر حمزہ، ڈاکٹر بلال گجر ،25سینئر ڈاکٹرز سمیت 120ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور الخدمت رضاکاران نے خدمات سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں بچوں کی تفریح کے لئے فیس پینٹنگ،مہندی، ٹیبلوز ،پپٹ شواور جھولوں کے علاوہ بچوں اور ان کے سرپرستوں کے لئے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاتھا۔بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک ،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے سال میں دو مرتبہ خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں جن میں ان کا مکمل مفت طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد نے کہا کہ پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی اپنے تمام تر وسائل کو پروئے کار لاتے ہوئے ان یتیم بچوں کے لئے الخدمت کے ساتھ میدان عمل میں کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج1ہزار یتیم بچوں کے لئے تیسرا عظیم الشان میڈیکل کیمپ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کیمپس کے ذریعے بچوں کی مکمل ہیلتھ سکریننگ کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
15

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جنرل کونسل کا سالانہ جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں الخدمت کے ساتوں پروگرامات کی پراگریس رپورٹ پش کی گئی۔ اجلاس کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے کی جبکہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال بھی موقع پر موجود تھے۔ تمام پروگرامات کے جنرل مینجرز نے اپنے اپنے پروگرام کی کارکردگی رپورٹ برائے 2017 اور منصوبہ بندی رپورٹ برائے 2018 پیش کی۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ایچ ایچ آر ڈی کے تعاون سے پشاور کی ضلعی حکومت کو 1 کروڑ 83 لاکھ مالیت کے طبی آلات فراہم کردیئے گئے

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ایچ ایچ آر ڈی کے تعاون سے پشاور کی ضلعی حکومت کو 1 کروڑ 83 لاکھ مالیت کے طبی آلات فراہم کردیئے گئے۔ یہ آلات ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور بیسک ہیلتھ یونٹس کو فراہم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے پشاور ضلعی کونسل ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے نمائندگی کی جبکہ ضلعی ناظم پشاورارباب عاصم نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کو بتایا گیا کہ یہ تمام تر آلات بیرون ملک سے درآمد کئے گئے ہیں جو کہ پاکستان پہنچ چکے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں ضلعی حکومت کے حوالے کردیئے جائیں گے۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے علم، پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی اور استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ضلعی اور ریجنل ذمہ داران کے لئے سالانہ تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا

کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے علم، پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی اور استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ضلعی اور ریجنل ذمہ داران کے لئے سالانہ تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، ڈائریکٹر ریسورس موبلائزیشن الخدمت سندھ عامر سلمان، مظہر منیر، سعد زبیری اور عبدالرحمٰن نے خصوصی لیکچرز دیئے اور پیشہ وارانہ معاملات کے حوالے سے اپنے مشاہدات اور تجربات شیئر کئے۔ یہ تربیتی ورکشاپ مختلف مضامین جن میں پروفیشنل ازم اور لیڈر شپ، ریسورس موبلائزیشن اور وولنٹیر مینجمنٹ پر مشتمل تھی۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام یتیم بچیوں کے اقامتی ادارے آغوش الخدمت شیخوپورہ کی تعمیر کے لئے ڈیفنس میں چیریٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام یتیم بچیوں کے اقامتی ادارے آغوش الخدمت شیخوپورہ کی تعمیر کے لئے ڈیفنس میں چیریٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔چیریٹی فیئر کی رنگا رنگ تقریب ڈیفنس میں لاہور بھر کے مختلف سکولوں کے سینکڑوں بچوں نے اپنی فیمیلیز کے ہمراہ شرکت کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے چیریٹی فیئر کا افتتاح کیا جبکہ وومن ونگ ٹرسٹ لاہور کی صدر صائمہ شبیر،فنانس سیکرٹری شیریں ارشد،صدر وومن ونگ فیصل آباد ثمینہ پرویز، انچارج سٹارز آف اسلام آمنہ خرم بھی موقع پر موجود تھیں۔اس موقع پر بچوں کے لئے فوڈ اسٹالز، کھیلوں ، پپٹ شو، میجک شو اور بہت سی دوسری تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن سے بچے بے حد محظوظ ہوئے۔ محمد عبدالشکور نے اس موقع پر کہاکہ الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نے یتیم بچیوں کے آغوش ہوم کے لئے ایک شاندار تقریب سجائی ہے اوربچوں کی تفریح کے لئے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمارے معاشرے میں ایک طرف جہاں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا تو دوسری بچوں میں خدمت خلق کا جذبہ بھی پروان چڑھے گا۔ آغوش شیخوپورہ فار گرلز میں 256 یتیم بچیوں کی گنجائش ہوگی جہاں ان کوقیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت “افیکٹو مینجمنٹ آف چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز” کے عنوان سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر راولپنڈی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت “افیکٹو مینجمنٹ آف چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز” کے عنوان سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر راولپنڈی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور بھی موقع پر موجود تھے۔
ورکشاپ کا مقصد ملک بھر میں قائم چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور سٹریٹ چلڈرن کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے کورس اور سرگرمیوں پر مشتمل کیلنڈر کی تیاری تھا۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے پشاور میں 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے 21 جنوری بروز بدھ 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ہوں گے۔
اس سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے پشاور میں 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کی نگرانی الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص تھے۔ اس موقع پر نئے شادی شدہ جوڑوں گھریلو استعمال کی اشیائے ضرویہ پر مشتمل شادی باکسزاور بہت سی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
web temp 72dp

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے کندھ کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کندھ کوٹ: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے کندھ کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کی نگرانی شعبہ نیورولوجی بینظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم نے کی جبکہ دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیمپ میں 400 سے زائد مستحق مریضوں کا مفت چیک کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔