8 october

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بھی ملک بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن یومِ دعا کے طور پر منایا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بھی ملک بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن یومِ دعا کے طور پر منایا گیا۔اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں آگاہی واکس، سیمینارز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سمیت طلبہ و طالبات اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اس موقع پر کہا کہ2005 کا زلزلہ پوری قوم کے لئے اور خاص طور پر حکومتی ادارو ں کے لئے ایک کڑا امتحان تھاجس میں پوری قوم متحد نظر آئی اور دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کی۔ فلاحی اداروں نے بھی جس حد تک ممکن تھا زلزلہ زدگان کی خدمت کی۔الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی زلزلہ زدگان کی بھر پور مدد کرکے خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور 2005 ء کے زلزلے میں ریسکیو ،ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن تمام مراحل میں خود کو پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کے طور پر منوایا۔اس دن کو منانے کا مقصد 8 اکتوبر 2005 کے اس عظیم قدرتی سانحے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران ان کا مردانہ وار مقابلہ کر نے اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
1

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 400 طلبہ میں جرسیوں کی تقسیم

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول مندرہ کے بچوں میں 400 جرسیاں تقسیم کردی گئیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی کے صرر راجہ محمد علی تاج اس حوالے سے سکول میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد علی تاج نے کہا کہ طلبہ کسی بھی ملک کا مستقبل ہوا کرتے ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن قوم کے ان معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے راہِ عمل میں کوشاں ہے۔تقریب میں سکول انتظامیہ سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

1

الخدمت فاؤنڈیشن نے فتح جنگ میں ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔

26 نومبر 2016
فتح جنگ: الخدمت فاؤنڈیشن نے فتح جنگ میں ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔
اس حوالے سے ایک مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی ذمہ داران سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت الخدمت فتح جنگ کے صدر ڈاکٹر اعجاز نے کی۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ الخدمت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب دکھی اور بے سہارا انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔